زیر تعمیر و زیر آباد سیالکوٹ روڈ کے اطراف کھدائی،بارشوں سے گڑھے جوہڑبن گئے

زیر تعمیر و زیر آباد سیالکوٹ روڈ کے اطراف کھدائی،بارشوں سے گڑھے جوہڑبن گئے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ تاخیر کا شکار ،سڑک پر موجود مختلف مقامات پر بڑے حادثات کا سبب بننے لگے۔

دھول،مٹی اور گردوغبار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ،پری مون سون کی بارشوں نے سڑک کو جوہڑ میں تبدیل کر دیا ۔ وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں سڑک اور اسکے اطراف کھدائی کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا سڑک کی ایک سائیڈ کو نامکمل تعمیر کر کے چھوڑ دیا گیا جبکہ دوسری سائیڈ کو کھودنے کے بعد ٹھیکیدار اورعملہ مبینہ طور پر غائب ہے سڑک پر چیمہ کالونی، آرائیں کالونی،اسلام آباد موڑ اور حاجی پورہ چوک،کچہری چوک کے دونوں اطراف جا بجا گڑھے بن چکے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔سڑک سے ملحق دکاندار اور رہائشی افراد پریشان ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے مطالبہ کیا ہے کہ نامکمل سڑک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کیلئے ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں