کٹلری ایسوسی ایشن کا بجٹ میں وعدے پو رے نہ ہونے پر اظہا رتشویش

کٹلری ایسوسی ایشن کا بجٹ میں  وعدے پو رے نہ ہونے پر اظہا رتشویش

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں بزنس کمیونٹی سے کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد جمال بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ مجوزہ بجٹ بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو مجروح کر رہا ہے ۔ شرکا نے کہا کہ ایکسپورٹرز کے لیے فکسڈ ٹیکس رجیم (FTR) کا خاتمہ اور دیگر اقدامات نہ صرف وعدوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ برآمدی صنعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے ۔ جمال بھٹہ نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کر ائی تھی کہ ٹیکس ریفارمز اور پالیسی سازی میں مشاورت کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں