ایف بی آ ر کا لا گ ان سسٹم غیر مؤثر،پیچید ہ :ثاقب شیخ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ثاقب شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے نئے کیو آ ر کو ڈ لا گ ان سسٹم جو ٹیکس ریٹر نز فا ئل کر نے کیلئے ضر و ری قر ار دیا گیا ہے۔۔۔
اس پر اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ ایف بی آ ر کا یہ نظا م انتہا ئی غیر مؤثر دقت طلب اور تکنیکی لحا ظ سے پیچید ہ ہے جس سے روز مر ہ کے اہم اور فوری نو عیت کے ٹیکس امو ر بر ی طر ح متا ثرہو رہے ہیں یہ سسٹم بظا ہر سکیو رٹی کے لئے متعا رف کر وایا گیا ہے لیکن عملی طو رپر یہ نظا م ٹیکس دہند گا ن وکلا اور کنسلٹنٹس کے لئے شد ید مشکلا ت پید ا کررہا ہے ہر لا گ ان پر با ر با ر کیو آر کو ڈ اسکینگ کی پا بند ی کر نا پڑ تی ہے اور اگر ٹیکس گز ار کسی وجہ سے دستیا ب نہ ہو تو کا م رک جا تا ہے اور ٹیکس ریٹر ن فا ئل ہو نے سے اور ٹیکس جمع ہو نے سے رہ جا تا ہے ۔ ثا قب شیخ نے کہا ایف بی آر کو چا ہیے کہ پرا نے یو زر نیم اور پا سو ر ڈ لا گ ان کو متوازی طو ر فعا ل رکھے اور اس کو آ پشنل کر دیا جا ئے یا صر ف ایک دفعہ کیلئے یہ پر ا سس کیا جا ئے اور بار بار کر نے کی ضر ورت نہ پڑ ے اور آ سا ن صا رف دوست ڈیجیٹل پا لیسی مر تب کی جا ئے تا کہ لو گ بر وقت ٹیکس جمع کر وا سکیں۔کیو نکہ جب ایک دفعہ ٹیکس گزار کی با ئیو میٹر ک ایف۔بی۔آر کے تحت ہو جا تی ہے تو پھر بار بار پا سورڈ تبدیل کر نے کی ضر ورت نہیں رہنی چا ہیے ۔