ن لیگ ملک وقوم کی خدمت کیلئے کردار ادا کر تی رہے گی :حافظ شاہد

ن لیگ ملک وقوم کی خدمت کیلئے  کردار ادا کر تی رہے گی :حافظ شاہد

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مشیر وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانی حافظ شاہد ندیم گہگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ترقی، خوشحالی اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے اور۔۔۔

 آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے عملی اور سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، توانائی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے مسائل کا حل صرف تجربہ کار قیادت ہی فراہم کر سکتی ہے ، حافظ شاہد ندیم گہگ نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ پالیسی ملکی استحکام، معاشی بحالی اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں