سیالکوٹ :پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن کا بجٹ پر احتجاج
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، صدارت چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے کی۔
اجلاس میں سینئر چیئرمین شیخ ابرار احمد، وائس چیئرمین چودھری اسلم، ملک ذوالفقار احمد سابق چیئرمین، شیخ رفیع سونی سابق چیئرمین سمیت ایگزیکٹوباڈی ممبران نے شرکت کی۔ چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھر کی طرح سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی بھی قومی بجٹ سال 2025-26 کو مسترد کر تے ہیں ، پورا ملک سراپا احتجاج ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیر خزانہ اور دیگر احکام بزنس کمیونٹی کے مخالف بجٹ دے کر کیا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کاروباری لوگوں کو 37 اے اور 37 بی کے کالے قانون کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ہم ٹیکسز ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے یہ ملک بھر کے کاروباری لوگوں کا فیصلہ ہے ، آئی ایم ایف کو خوش کرکے مقامی صنعت کا گلا گھونٹ دیا ہے ہم ان کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے ہم مجبور ہو کر سڑکوں پر آئیں گے صنعت کاروں اور کاروباری لوگوں کو ایف بی آر سے بے شمار شکایات ہیں انہیں دور نہیں کیا جا رہا ایسے کاروبار نہیں چلیں گے ۔