بارشوں کے باعث سبزی کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ

بارشوں کے باعث سبزی کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مون سون بارشوں کے باعث سبزی کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ نظر انداز کر دی گئی ،اچانک سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہوگئے ۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور کارروئیاں کی گئیں کچھ عرصہ تک قیمتوں پر کنٹرول رہا لیکن اب دوبارہ سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ٹینڈے ،کدو ،شملہ مرچ ،مٹر ،کریلے ،بینگن ، ادرک ،لہسن اور ٹماٹر مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جن سبزیوں کی قیمت 120سے 150 روپے فی کلو تھی ان کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ، ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی سبزی نہیں مل رہی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے سبزی بہت کم آرہی ہے ،سرکاری ریٹ لسٹ کے حساب سے تو منڈی سے سبزی نہیں مل رہی، سستی ملے گی تو ہم بھی نرخ کم کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں