گوجرہ قادر آباد روڑ کی تعمیر 4 سال سے التوا کا شکار،گڑھوں اور کیچڑ کے باعث حادثات

گوجرہ قادر آباد روڑ کی تعمیر 4 سال سے التوا کا شکار،گڑھوں اور کیچڑ کے باعث حادثات

پھالیہ (نامہ نگار)گوجرہ کو قادرآباد سے ملانے والی مرکزی سڑک 4سال سے تعمیراتی کام کی بندش کا شکار ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ بارشوں کے دوران سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔

 یہ سڑک سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں منظور ہوئی تھی جس کیلئے نہ صرف ٹینڈر جاری کیا گیا بلکہ فنڈز بھی مختص کئے گئے ٹھیکیدار نے ابتدائی طور پر سڑک اکھاڑ دی تاہم نگران حکومت کے آنے کے بعد منصوبے پر کام روک دیا گیا جو تاحال معطل ہے ۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں موٹر سائیکل رکشے اور دیگر گاڑیاں گڑھوں اور کیچڑ سے گزرنے پر مجبور ہیں، حادثات معمول بن چکے ہیں اور خاص طور پر طلبہ ،مریضوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، یہ سڑک نہ صرف گوجرہ اور قادرآباد کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ قریبی دیہات کو موٹروے سے بھی جوڑتی ہے ۔علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور سڑک کی تعمیر جلد مکمل کرائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں