ڈاکٹرز کے فون کے استعمال پر پابندی چیکنگ کیلئے کارروائی کی ہدایت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت کی جانب سے دوران ڈیوٹی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کے فون کے استعمال پر پابندی پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے۔۔۔
لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے اچانک ہسپتالوں میں چھاپے مارنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز نرس اور دیگر سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔