بانی کی رہائی کیلئے پرامن تحریک چلائی جائیگی :ریحانہ ڈار

بانی کی رہائی کیلئے پرامن تحریک چلائی جائیگی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے سیاسی تحریکوں میں شرکت ہر فرد کا حق ہے۔۔

 ،عمران خان کے بیٹے صرف اپنے والد کی رہائی کیلئے آ رہے ہیں کسی سیاسی عہدے کے لیے نہیں ،آئینی و قانونی احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے پی ٹی آئی جمہوریت کی علمبردار ہے اور عمران خان کی رہائی کیلئے پر امن تحریک چلائے گی۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری یونین کونسل تلواڑہ مغلاں ملک حسیب اور ملک شان کے دادا کی وفات پر فاتحہ خوانی و تعزیت، یونین کونسل تلواڑہ مغلاں سے سینئر رہنما ملک غفار کی عیادت، یونین کونسل تلواڑہ مغلاں سے درینہ ورکر ملک علی کے والد کی عیادت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضے اور اس کا سود عوام سے وصول کیا جا رہا ہے ، مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ کر کے ہی مایوسیوں کو ختم اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے ، حکمرانوں نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے بجائے غریبوں کو پریشان کرنے کیلئے بے لگام چھوڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں