چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن بابر علاؤالدین کا ترقیاتی کاموں کا معائنہ
وزیر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کی وزیرآباد اربن یونین کونسل سوہدرہ آمد،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔۔
بابر علاؤالدین نے مسلم لیگی رہنما میاں عمران یعقوب اور سابق کونسلر افتخار احمد آرائیں کے ہمراہ وزیرآباد کی یونین کونسل سوہدرہ کا وزٹ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، ہائی ویز اور متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے جن کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی انسپیکشن و اے ڈی پی 2025-26 میں ان کی طرف سے شامل کی جانے والی سکیموں کے معیار کے حوالے سے مختلف گلیوں، بازاروں کا دورہ کیا۔