سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نور محمد مرزا کی بیٹی ڈاکٹر عروسہ انتقال کر گئیں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نور محمد مرزا ایڈووکیٹ کی بیٹی ڈاکٹر عروسہ نور انتقال کر گئیں ۔
سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں صدر بار شرافت علی ناہر ا،سیکرٹری راجہ عبدالمقیت،سابق صدور محسن یعقوب بٹ،عامر منیر باگڑی،چودھری خالد لطیف،عبدالستار اعوان،سابق سیکر ٹری بار حافظ وزیر علی ملک،رانا فرحان علی خان ، رانا بلند خان ،محمد سعید بھٹہ ایڈووکیٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔