رسولی چرچ بلڈنگ کی سالگرہ جوش وجذبے سے منائی گئی

رسولی چرچ بلڈنگ کی سالگرہ جوش وجذبے سے منائی گئی

گوجرنوالہ(سٹی رپورٹر)رسولی چرچ بلڈنگ کی ساتویں سالگرہ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی مسیحی برادری پاسبانوں کلیسیائی اراکین نے شرکت کی۔مہمانوں کا گل پاشی مالاوں ڈھول کی تھاپ پر ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپاسٹالک کوائر مسیحی پرستاروں سسٹر کائنات مرقس،سالم شمشاد نے خوب گیت زبور گا کر خداوند کی حمد و ثناء کی۔ پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خدا کو پہچاننے والے اس سے تقویت پاکر کچھ کر دکھائیں گے ، خداوند کا خوف حکمت علم کا شروع ہے جو خداوند کے خوف میں رہتا ہے وہ ہی آزمائش میں سے نکلتا گناہ پر غالب آتا ہے جس کی طاقت زور خدا ہے وہ مملکتوں کو مغلوب کرتا تبدیلی لاتا روحیں جیتتا اور انسانیت کے لیے اچھا نمونہ پیش کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیمنٹ ریت بجری سریے دیگر اشیاء کو چرچ نہیں کہتے بلکہ چرچ وہ ہیں جو بلڈنگ میں بیٹھ کر زندہ خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ عبادت گاہوں میں اکٹھا ہونا انبیاء کرام کا نمونہ ہے ، پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ عبادت گاہیں تجارتی مراکز نہیں بلکہ روحانی تربیت ترقی قلبی سکون اور تقویت حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں