ڈسکہ :میونسپل لائبریری میں کتابوں کو دیمک لگ گئی
موترہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر آفس اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے چند گزکے فاصلہ پرو اقع میونسپل لائبریری کی الماریوں اور کتابوں کو دیمک لگ گئی قیمتی کتابیں ضائع ہونے لگیں ۔
کئی مہینوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے چند گز کے فاصلہ پر واقع میونسپل لائبری کی الماریوں کو دیمک لگ گئی ہے اور اس دیمک کی وجہ سے قیمتی کتابیں بھی خراب ہورہی ہیں دیمک نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری کتابوں ا ورالماریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے میونسپل لائبریری میں آنیوالے طلباء و طالبات کو بھی دیمک کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے طلبا و طالبات نے بتایاکہ الماریوں اور کتابوں کو اتنی زیادہ دیمک لگی ہوئی ہے کہ جوبھی کتاب پڑھنے کیلئے اٹھائیں وہ دیمک کی کھائی ہوتی ہے اس دیمک کی وجہ سے میونسپل لائبریری میں پڑی ہوئی قیمتی کتابیں ضائع ہورہی ہیں طلبا و طالبات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل لائبریری میں دیمک زدہ الماریوں کو فی الفور تبدیل کیاجائے تاکہ قیمتی کتابیں دیمک سے خراب ہونے سے بچ سکیں۔ رابطہ کرنے پر میونسپل لائبریری والوں نے بتایاکہ افسر وں کو الماریوں کی تبدیلی کیلئے درخواست دی ہوئی ہے ۔