ڈی سی کا سول ہسپتال وزیر آ باد کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ڈی سی کا سول ہسپتال وزیر آ باد کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

وزیرآباد،گوجرانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کا سول ہسپتال کا دورہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔۔

 ،زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر عبد اقدیر زرکون، ایم ایس ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر حمادودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن نے ڈی سی کو ہسپتال کا وزٹ کراتے ہوئے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے تعاون سے لگائے گئے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے وزیرآباد مانومنٹ کا بھی معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر نے شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے دال بازار اور دیگر بازاروں وعلاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات، صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں اور کاروباری سرگرمیاں مقررہ حدود، دکان کے اندر رہتے ہوئے جاری رکھیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ، سٹی فلائی اوور سے نادرا میگا سنٹر، شیخوپورہ روڈ بکر منڈی کھیالی شاہ پور میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں