لڑکے پر تشدد ، درخت سے باندھ دیا،مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار)12سالہ لڑکے پر تشدد ، ڈیرہ پر درخت سے باندھ دیا۔ چک پوریاں کے زمیندار اعجاز کا12سالہ بیٹا جواد گھر سے کھیلنے کیلئے گیا۔۔۔
کافی دیر واپس نہ آیا،تلاش پر ڈیرہ جمیل سے اسکے رونے کی آواز آئی اندر دیکھا تو جواد کو رسیوں سے بندھا ہواتھا۔جواد نے بتایا کہ وہ ڈیرہ کے پاس سے گزر رہاتھا کہ فریاد نے پکڑ لیا ڈنڈوں سے تشدد کرتا رہا اوردرخت سے باندھ کر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments