یوسی کوٹ شیرا کا علاقہ مغل چک کچرا کنڈی میں تبدیل

 یوسی کوٹ شیرا کا علاقہ مغل چک کچرا کنڈی میں تبدیل

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )یونین کونسل کوٹ شیرا کا علاقہ مغل چک کوڑے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو گیا۔۔۔

ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی کا عمل شروع نہ ہو سکا ،گندگی سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے بچے بڑے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔تحصیل صدر گوجرانوالہ کی یونین کونسل کوٹ شیرا کا علاقہ مغل چک کلاں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا عمل شروع نہ ہو سکا، گلی محلوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اس حوالے سے مغل چک ویلفیئرفا ئونڈیشن کے صدر قمر زمان ،عامر بشیر ،ندیم شاہد ،طیب کمال اور خرم اسحاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مغل چک میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کئے جا رہے اہل دیہہ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ مغل چک میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کر کے صفائی کا عمل شروع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں