اسسٹنٹ کمشنر کا قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ

تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے :سعدیہ جمال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا سکول پہنچنے پر پرنسپل مریم مصطفے ٰ اساتذہ اور طلبہ نے گلدستے پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سوالات بھی کئے پرنسپل مریم مصطفے ٰ نے انہیں سکول کی سابقہ کارکردگی نئے بلاک کی تعمیر لائبریری سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی سعدیہ جمال نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار میں مزید بہتری کی ہدایت کی انہوں نے کہا معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں