چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جانے لگیں

چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جانے لگیں

سیالکوٹ میں غربت اور مہنگائی نے کم عمر بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردو نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ غربت اور مہنگائی نے کم عمر بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا۔ مہنگائی اور غربت میں اضافہ کے سبب گھروں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہے ہیں، سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقہ اس مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہا ہے ،گھر کے اخراجات کو پورے کرنے کے لئے والدین اپنے کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہو چکے ہیں،

کم عمربچے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کام کرکے گھر کا خرچہ چلانے میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، ان کم عمر او ر معصوم بچوں سے معمولی معاوضے پر دن بھر کام لیا جارہا ہے ۔ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے ۔والدین غربت کے باعث بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے چائلڈ لیبرا یکٹ پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں