قانونگو اور نائب تحصیلدار کے امتحان کیلئے سکریننگ ٹیسٹ

 قانونگو اور نائب تحصیلدار کے امتحان کیلئے سکریننگ ٹیسٹ

اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈ کوارڈ صائمہ خان انسپکٹر مانیٹرنگ مقرر شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )قانونگو اور نائب تحصیلدار کے سی ایس ایس امتحانات کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین نے تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈ کوارڈ/ جنرل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صائمہ خان کو انسپکٹر مانیٹرنگ مقرر کردیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ناروال قانگوئی کے 110 امیدوار اور نائب تحصیلدار کے 44 امیدواران امتحان میں حصہ لیں گے ، امتحانات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں 10 سے 15 نومبر تک مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ امتحان کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں