علامہ اقبال کے افکار نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں:منشا اللہ

علامہ اقبال کے افکار نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں:منشا اللہ

فلسفہ خودی اور عمل کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں:صوبائی وزیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب / چیئرمین گورننگ باڈی سٹی ایجوکیشن بورڈ محمد منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ پنجاب کے 74 ورکرز ویلفیئر سکولز میں اقبال شناسی کیلئے خصوصی پروگرام متعارف کرایا جائے گا جہاں پر اقبال کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا تاکہ نئی نسل اقبال کے آفاقی پیغام کو سمجھ سکے اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے خودی، لگن، محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنا سکے ۔

انہوں نے یہ بات سٹی پبلک سکول گرلز کیمپس، جیل روڈ سیالکوٹ میں یومِ اقبال کے موقع پر سٹی ایجوکیشن بورڈ سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر منشا اﷲ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کے افکار ہماری نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے فلسفہ خودی اور عمل کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں تاکہ وطنِ عزیز حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی اور کردار کی مضبوطی کا درس دیا اور یہی تعلیمات پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں