ن لیگ ووٹرز کی تمنائوں کو حقیقت کا رنگ دیتی :بلال تارڑ
وزیر آباد کو مثالی بنانے میں کو ئی کسرنہیں چھو ڑیں گے : نو منتخب رکن قو می اسمبلی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کے خواب نہیں دکھاتی بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،مسلم لیگ (ن)ووٹ کی پرچی کی طاقت سے منتخب ہوکر اپنے ووٹر زکی سوچ اور تمناؤں کو حقیقت کا رنگ دیتی ہے ،ارض پاک میں مسلم لیگ (ن) کے ادوار ترقیاتی کاموں اور عوامی امنگوں کو پروان چڑھانے سے مزین ہیں۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ،وقار احمد چیمہ،چودھری ریاض احمد سندھو،امتیاز اظہر باگڑی،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،مختار احمد وڑائچ،حاجی محمد سلیم دولہ،چیئرمین محمد شاہدمنیر،سابق کونسلر عمار احمد،اکمل خان،حاجی محمد یونس، محمد جمیل کھوکھر،رانا راشد لطیف،ناصر محمود اللہ والے ،ایڈووکیٹس جمشید سلطان گھمن،محمد ادریس سپال،مبشر حسین چیمہ،الطاف احمد ہاشمی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ارض پاک کے اداروں کے ساتھ معرکہ حق کی جیت کے بعد معرکہ ترقی کی منازل پر گامزن ہے ، وزیرآباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ،خطے کو مثالی بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھیں گے ۔