گجرات:دھواں چھوڑنے اور ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گجرات کی زیر نگرانی اور ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے تعاون سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ایل پی جی سلنڈر لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران گلزارِ مدینہ چوک گجرات میں گاڑیوں سے گیس سلنڈر ضبط کیے گئے ۔سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانا ہے ۔ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔