ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج مکمل کرنیوالے مریضوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

 ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج مکمل  کرنیوالے مریضوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ایم ایس ڈاکٹر عتیق احمد کی سربراہی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج مکمل کرنے والے مریضوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

تقریب میں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر میمونہ، ہیڈ آف پلمنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محبوب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین، ڈاکٹر زین، علی ریحان چیمہ، ذیشان احمد سمیت دیگر معزز ڈاکٹرز اور سٹاف نے شرکت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر عتیق احمد نے خطاب میں کہا کہ ٹی بی قابلِ علاج مرض ہے بشرطیکہ مریض علاج مکمل کریں اور ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال جاری رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں