ڈپٹی کمشنر کا قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیر آ باد کا دورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کے ہمراہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا،
سکول انتظامیہ نے انہیں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نشاندہی شدہ مسائل پر بھرپور کام جاری ہے تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل ہو سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ یہ خوبصورت سکول وزیرآباد کے عوام کیلئے تحفہ ہے جس پر جلد کام مکمل ہو جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ کیا اور سبزہ زار کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کی تاکید کی ۔