ڈیڈ لائن ختم شہر میں بھینسوں کے باڑے برقرار
وحدت کالونی ،تالاب دیوی والا،پونڈاوالا چوک ،فیروز والا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بھینسیں موجود
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کر نے کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے با وجود بھینسوں باڑے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے ، شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پربھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں ۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت تجاوزات اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ،سڑکوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے ۔اسی مہم کے تحت کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر شہری حدود کے اندر قائم بھینسوں کے باڑوں کو ختم کرنے اور انہیں شہر سے باہر نکالنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈید لائن دی گئی تھی جو ختم ہو چکی ہے لیکن ابھی تک بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہیں ہو سکے ۔
وحدت کالونی ،تالاب دیوی والا،پونڈاوالا چوک ،فیروز والا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں باڑے بنے ہوئے ہیں ،اکثر نے تو بھینسوں کو گلی میں باندھ رکھا ہے ۔ بھینسوں کے گوبر اور فضلہ سے سیوریج لائنوں کا بند رہنا معمول بنتا جا رہا ہے ،بھینسیں شاہراہوں پر گھومتی نظر آتی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بھینسوں کو فوری شہر سے نکالا جائے ۔