کامونکے :نو سربازوں نے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو بیہوش کرکے لوٹ لیا

 کامونکے :نو سربازوں نے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو بیہوش کرکے لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )تین نوسر باز 2ٹرک ڈرائیوروں کو بیہوش کرکے پیسے اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ اکبر ٹاؤن کے محمد آصف کے ڈرائیور عرفان اور عمر ٹبہ محمد نگر سے سامان لوڈ کرنے گئے جہاں 3نوسر بازوں نے انہیں چائے اور بسکٹ کھلاکر بیہوش کردیا اور پھر 65ہزارروپے اور موبائل فون لیکر غائب ہوگئے۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں