آئی ایس ایف کے کارکن تبدیلی کے حقیقی کارکن :ریحانہ ڈار

آئی ایس ایف کے کارکن تبدیلی کے حقیقی کارکن :ریحانہ ڈار

نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا بانی پی ٹی آ ئی کا ویژن ہے :رہنما پی ٹی آ ئی کی گفتگو

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈارنے کہا ہے کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک نظریہ کا نام ، اس سے جڑے نوجوان ہماری پہچا ن ہیں، عمران خان کا ویژن نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے جبکہ آئی ایس ایف ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے نوجوانوں کا اہم کردار ہے ، باہمت نوجوان پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہیں اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے 18ویں یومِ تاسیس پر جناح ہاؤس سیالکوٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، صدر سنٹرل پنجاب آئی ایس ایف افرسیاب گجر، سینئر نائب صدر ملک عبدالعلی اعوان، ڈویژنل صدر معید حسن گجر، ضلع صدر حمزہ خواجہ، سیکرٹری جنرل فرقان بیدار، ممبر آئی ایس ایف پاکستان عمران علی بٹ، اور درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔نوجوانوں نے نئے عزم، عمران خان کی جدوجہدنظریہ اور حقیقی آزادی کے عہد کے ساتھ یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور عہد کیا کہ حق، سچ اور حقیقی آزادی کی آواز پہلے سے زیادہ مضبوطی سے بلند رکھی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں