تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع حافظ آبادکے عہدیداروں کی حلف برداری

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع حافظ  آبادکے عہدیداروں کی حلف برداری

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع حافظ آبادکے سالانہ انتخابات میں محمد نقیب نشاط صدر اور شبیر گجر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔انتخابات پروفیسر صغیر اقبال کی نگرانی میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول حافظ آباد میں منعقد ہوئے ۔

نائب صدر عبدالغفار، جوائنٹ سیکرٹری ملک منظور الٰہی ، فنانس سیکرٹری میاں سلیمان ، سیکرٹری نشرواشاعت ملک محمد ارشاد حسین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر صغیر اقبال نے تمام منتخب عہدیدا روں سے حلف لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں