نو منتخب ایم این اے نے ستھرا پنجاب ورکرز کو ہیرو قرار دیدیا

نو منتخب ایم این اے نے ستھرا  پنجاب ورکرز کو ہیرو قرار دیدیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے سیلاب زدگان میں ریلیف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب کے ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

یہ صفائی ہیروز ہیں جو ہمارے شہر اور تقریبات کو صاف ستھرا بناتے ہیں اس موقع پر لیگی رہنما عنصر محمود سندھو بھی موجود تھے ۔انہوں نے سینٹری انسپکٹر داؤد چٹھہ اور سپر وائزر دھونکل یونین کونسل ذیشان اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سب سے اہم منصوبہ ہے اور وہ خود اس کی مانیٹرنگ کرتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں