ڈسکہ :وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام کاغذوں تک محدود

ڈسکہ :وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام کاغذوں تک محدود

گلی محلوں سمیت سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، شہریوں کا احتجاج

موترہ(نامہ نگار)شہر میں وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا، گلی محلوں سمیت سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے۔ ڈسکہ شہرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا دی ہیں ،ہر گلی محلہ اور سڑکوں پر لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ستھرا پنجاب کامنہ چرا رہے ہیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والوں نے گلی محلوں میں آنا چھوڑ دیا وہ صرف سڑکوں پر ہی جھاڑ و دیکر چلے جاتے ہیں،

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ گلی محلوں میں نہ آنے کی وجہ سے ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں اوران ڈھیروں کے تعفن سے شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوجاتا ہے اگر کوئی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والوں کو اس بارے شکایت کرے تو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں اور بعض دفعہ تو متعلقہ سپروائزروں کے نمبر دے دئیے جاتے ہیں جو کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں