ریسکیو 1122 ، ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

ریسکیو 1122 ، ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا نے کہا کہ روڈ ٹریفک حادثات ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے ہر سال ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 گوجرانوالہ روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہنیں، بائیک کی رفتار کم رکھیں اور ہمیشہ موٹر سائیکل سڑک کے بائیں جانب چلائیں،ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر روڈ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا اور بعد ازاں لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں