گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج نوشہرہ روڈ میں سالانہ فن فیئر کی تقریب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ماہرتعلیم و سابق پرنسپل نائلہ ریاض بٹ نے کہا ہے کہ طلبا کی ذہنی نشو ونما کے لئے ہم نصابی سرگرمیاں ایندھن کا کام کرتی ہیں ایسی تقریبات سے طالبات میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے تعلیمی میدان میں کامیابی کے لئے تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کا انعقاد تسلسل سے ہوناچاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج نوشہرہ روڈ میں سالانہ فن فیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل عالیہ سردار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق طالبات کو تفریحی مواقع بھی میسر ہوتے ہیں جن کے باعث انکی تعلیمی استعداد اور آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہوتی ہیں ۔