جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میں طلبہ کیلئے جم کا قیام
راہوالی(نامہ نگار) معروف دینی درسگاہ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میں قرآن پاک حفظ ، درس نظامی، ایف اے تک نصابی اور کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی صحت اور نشونما کے لیے جدید مشنری سے آراستہ ورزش سنٹر قائم کرد یا گیا۔
اس موقع پر جامعہ کے مہتمم اعلیٰ پروفیسر شبیر حسین چشتی کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے جانشین علامہ حنیف چشتی ؒ ، حافظ سعید احمد چشتی اور خطیب بلجیم مفتی محمد لطیف چشتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی نصابی اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے صحت مند ذہن کی ضرورت ہے کیوں کہ جسمانی طور پر صحت مند طلبا ہی اپنے صحت مند ذہن سے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کے معاشرہ اور دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔