چنگ چی بند کرنے کے بجائے فیکٹریاں بند کریں،ڈاکٹر طارق

 چنگ چی بند کرنے کے بجائے فیکٹریاں بند کریں،ڈاکٹر طارق

ووٹ کوعزت دینے کا مطالبہ کرنے والے ووٹ کو عزت دینے سے انکاری ہیں

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ یونین کونسل کے ناظم کو بھی عوام کے ووٹوں سے نہیں لایا رہا،ووٹ کوعزت دینے کا مطالبہ کرنے والے ووٹ کو عزت دینے سے انکاری ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا 2025 کا موٹر وہیکل آرڈیننس عجلت میں نافذ کیا جا رہا ہے ،پہلے آگاہی دینا ضروری ہے ، جرمانے کی شرح میں بے انتہا اضافہ عام آدمی کی کمر توڑ دے گا، چنگ چی بند کرنے کے بجائے فیکٹریاں بند کریں غربت اورعام آدمی پر بم نہ گرائیں۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا چھوٹے بچوں پر مقدمات ایف آئی آر ان کے ریکارڈ کو کریمنل بنا دے گا،حکومت اللے تللوں کو نوازنے پروٹوکول دینے کے لئے بھاری جرمانے وصول کرنے کو تیار ہے مگر سڑکوں کی حالت ٹھیک کرنے کو تیار نہیں، انہو ں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کے موقع پر جی ٹی روڈ پر خندقیں کھودی گئیں ابھی تک سڑکیں ادھڑی ہوئی ہیں اداروں کے درمیان اختلافات کی نشاندہی کر رہی ہیں یہ ضد بنی ہوئی ہے کہ کس نے سڑک ٹھیک کرنی ہے ، انہوں نے کہا لائسنس کا حصول مشکل نہیں ناممکن بنا دیا گیا ہے ،لوٹ مار کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں