جیب تراشوں نے خاتون ٹیچر سمیت 3 افراد کے پیسے اور فون نکال لئے
کامونکے (نامہ نگار )مختلف واقعات میں جیب تراشوں نے سرکاری خاتون ٹیچر سمیت تین افراد کے پیسے اور موبائل فون نکال لئے ۔
قاضی گیٹ کی سرکاری ٹیچر شمائلہ کنول رکشے میں جارہی تھی کہ موڑ ایمن آباد کے قریب جیب تراش نے اُسکے پرس سے اٹھارہ ہزارروپے اور موبائل فون نکا ل لئے ،سبزی منڈی میں جیب تراشوں نے درویش پورہ کے محمد ریاض بٹ کا موبائل فون اور منی اسٹیڈیم میں شریف پورہ کے شوکت علی کے چونتیس ہزارروپے نکال لئے ۔