غیر قانونی رہائشی سکیم بنانے پر ڈویلپر صدر وسیکرٹری ڈ ی سی کالونی پر مقدمہ

غیر قانونی رہائشی سکیم بنانے پر ڈویلپر  صدر وسیکرٹری ڈ ی سی کالونی پر مقدمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی سے ملحقہ زمین کوبوگس نقشہ ،ہاؤسنگ سکیم لے آؤٹ پلان تیار کرکے فروخت کرنے پر صدر ڈ ی سی کالونی ،سیکرٹری اور ڈویلپر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 ڈ پٹی ڈائریکٹرویجیلینس اینڈ انفورسمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوجرانوالہ نے 28 ستمبر 2025 کو اسٹیٹ لائف واقع منڈیالہ وڑائچ کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ڈویلپر حنیف گجر ،صدر ،جنرل سیکرٹری ،زمین مالکان، بروکرز نے ملکر غیر قانونی رہائشی سکیم تیار کرکے پلاٹ فرو خت کئے اور لوگوں سے بھاری رقوم ہتھیالیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں