گیپکو کی نجکاری کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال ، دفاتر کی تالا بندی

گیپکو کی نجکاری کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال ، دفاتر کی تالا بندی

نجکاری ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، چند افراد کو نواز نے کا منصوبہ ہے :مظاہرین

گوجرانوالہ، سیالکوٹ (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا )واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام گیپکو کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی لیبر ہال سے شروع ہو ئی اورگیپکو دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ مظاہرین نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ملک وقوم کے مفاد نہیں چند افراد کو نوازنے کیلئے نجکاری کا عمل شروع کیا گیا جس کو ملازمین ہر صورت روکیں گے ۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں بھی گیپکو نجکاری کے خلاف احتجاجاً قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالا بندی کی گئی ۔ آج پسرور میں قلم چھوڑ ہڑتال اورملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالا بند ی کی جائے گی ۔چیئرمین سیالکوٹ سرکل گیپگو ہائیڈر و یونین زاہد عثمان کمبوہ نے کہا کہ ڈسکوز پاور ڈسٹرکٹ بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ادارے اور ملک کے لئے شدید نقصان دہ ہوگی ، گیپگو کی نجکاری عوا م اور ملک سے دشمنی ہو گی حکومت کو اس کا بہتر حل نکالنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں