ریسکیو1122 کے سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات

ریسکیو1122 کے سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاکی زیرِ نگرانی گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد۔ گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو سٹیشنز کی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا تھے ۔

ایمرجنسی آفیسر آپریشنز تیمور حسن چٹھہ اور ایمرجنسی آفیسر ثاقب منیر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ کرکٹ، بیڈمنٹن، 100، 200 میٹر ریس، ویٹ لفٹنگ، ڈارٹس، سیک ریس، شاٹ پل بال تھرو، میوزیکل چیئر اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔تمام ٹیموں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اورریسکیو ٹیم نوشہرہ ورکاں نے سٹیشن انچارج عرفان موسیٰ کی زیر قیادت پہلی پوزیشن لی جبکہ ریسکیو ٹیم کامونکی رنر اپ رہی۔ نامورصنعتکار وسینئر وائس چیئرمین آل پاکستان ایلومینیم یوٹنسلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سلمان صدیقی نے سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہا کسی بھی ناگہانی صورت میں شہریوں کی مددکیلئے مستعد ریسکیواہلکاروں کوآج کھیل کے میدان میں بھی ویسا ہی پایا ،ایسی صحتمندتقریبات سے نا صرف جسمانی مضبوطی آتی ہے بلکہ جزبے بھی جوان رہتے ہیں۔ڈسٹرکٹ انچارج رفعت ضیا نے کہا سلمان صدیقی نے ہمارے ایونٹ میں شرکت کرکے ہمارے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی شہر کے صنعتکار اسی طرح حوصلہ افزائی کریں تو ان نوجونوں میں مزید خدمت کی جستجو پیداہوگی۔ آخر میں کامیاب کھلاڑیوں اور مہمانوں میں انعامات و شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں