جی سی یو حافظ آباد کیمپس میں سالانہ فوڈ اینڈ سپورٹس گالا

جی سی یو حافظ آباد کیمپس میں  سالانہ فوڈ اینڈ سپورٹس گالا

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حافظ آباد کیمپس میں سالانہ فوڈ اینڈ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گالا کا افتتاح کیا ۔چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب چودھری امتیاز تاج ،فکلیٹی ممبران،طلبہ اور انکے والدین فوڈ گالا میں شریک تھے ۔

جھولے اور کھانے پینے کی اشیا کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اپنے پنجاب کے روایتی،ثقافتی اور علاقائی ملبوست زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ ڈاکٹر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ ،طلبہ کی زہنی صلاحیتیوں میں نکھار لانے کے لیے سالانہ صحت مند سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں