پولیس خدمت مرکز میں لائسنس بنوانے والوں کارش
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)پولیس خدمت مرکزڈسکہ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کارش ہونے سے کریکٹر سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو مشکلات کاسامنا ۔
شہری ٹریفک قوانین کی خلاف روزی پر ہزاروں روپے چالانوں اور ایف آئی آر سے بچنے کیلئے کئی دنوں سے پولیس خدمت مرکز میں لائسنس کے حصول کیلئے آرہے ہیں جو علی الصبح ہی قطار بناکر کھڑے ہوجاتے ہیں ، لمبی لائن کی وجہ سے پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آنیوالے شہریوں کوبھی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہیں بھی لمبی لائن میں لگ کر گھنٹوں انتظارکرناپڑرہاہے ۔کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آنیوالے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ لائسنس اور کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی علیحدہ علیحدہ قطاریں بنوائی جائیں تا کہ کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔