کسی بھی کارروائی سے پہلے اعتماد میں لیا جائے :احمد حسن

 کسی بھی کارروائی سے پہلے اعتماد میں لیا جائے :احمد حسن

گجرات(سٹی رپورٹر)صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ محکمہ کو انفورسمنٹ سے قبل صنعتکاروں اور ورکرز کو مکمل آگاہی فراہم کرنی چاہیے ۔

 بزنس کمیونٹی پہلے ہی مشکل معاشی حالات سے گزر رہی ہے ، اسلئے ضروری ہے کہ کسی بھی کارروائی یا انسپکشن سے پہلے گجرات چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے ۔ چیمبر ہر ممکن تعاون پر تیار ہے ۔دریں اثناگجرات چیمبر آف کامرس میں صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی زیر صدارت لیبر اینڈ ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ادریس کے ساتھ اہم میٹنگ کی گئی جسکا مقصدلیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بزنس کمیونٹی کیخلاف حالیہ ایف آئی آرز اور دیگر انتظامی اقدامات پرمشاورت اور مسائل کے حل یقینی بنانا تھا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران علی شان جمشید، مہر عبدالرحمٰن، عمران وڑائچ، سابق صدر عامر نعمان، صوبان ظہیر بٹ، چوہدری وحید الدین، چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن عدنان اقبال مکی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں