کمشنر ، ڈی سی کاشہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

کمشنر ، ڈی سی کاشہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خوبصورت پنجاب پروگرام کے تحت بازاروں، مارکیٹوں کو ماڈل بنانے کیلئے جاری منصوبوں (سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سول ہسپتال روڈ) کا دورہ کیا۔

 روڈز کی توسیع،سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالروف مغل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ نے منصوبوں کی پیشرفت، مالیاتی امور، تکنیکی معیار اور تکمیل کے تخمینی شیڈول پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے مانیٹرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج مسائل حل سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشیوں کو واضح سہولت ملے گی اور بارشوں کے دوران پانی کے نکاس میں بھی بہتری آئے گی۔کمشنر نے افسروں پر تمام ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی پر زودیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں