اے سی کامریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ عملہ غائب، کارروائی کی رپورٹ

اے سی کامریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ  عملہ غائب، کارروائی کی رپورٹ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے مریم نواز ہیلتھ کلینک گرمولہ ورکاں کا اچانک دورہ کیا ،صبح ساڑھے نو بجے تک ہیلتھ کلینک کو تالے لگے ہوئے تھے اور ہسپتال کا تمام عملہ غیر حاضر تھا اس دوران ایک بزرگ مریض ہسپتال کی سیڑھیوں پر علاج کیلئے کے انتظار میں بیٹھا تھا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ کے حکام کو سخت کارروائی کیلئے رپورٹ ارسال کر دی۔ عوامی حلقوں نے بھی کلینک عملہ کی غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں