مقدس چیمہ نے امیدوارجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کے فارم جمع کرادیئے

مقدس چیمہ نے امیدوارجنرل سیکرٹری  ڈسٹرکٹ بار کے فارم جمع کرادیئے

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار کیلئے امیدوار مقدس شبیر چیمہ کے نامزدگی فارم جمع کرا دئیے جسکے ساتھ ہی انکی انتخابی اور رابطہ مہم مزید تیز ہو گئی۔ وکلا کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مقدس شبیر نے کہا وکلا کی بہبود کیلئے کام کرنا اعزاز ہے ۔

وکلا کو درپیش مسائل، بار کی بہتری، سہولیات فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ انتخابی مہم کے دوران وکلا نے جو اعتماد اور خلوص دیا ہے وہ میرے لیے سرمایہ افتخار ہے ۔ وکلا برادری کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور انکے ہر جائز حق کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں