ایم ڈی واسا کا مکی روڈ کا دورہ صفائی،نکاسی آب میں بہتری کی ہدایت

ایم ڈی واسا کا مکی روڈ کا دورہ  صفائی،نکاسی آب میں بہتری کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایم ڈی واسا اکرام اللہ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر خرم نبیل بٹ کے ہمراہ مکی روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں اور نالہ کی صفائی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسروں ا ور عملے کو ہدایت کی کہ صفائی اور نکاسی آب کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ عملہ نے ایم ڈی واسا کو جاری کاموں کی پیشرفت پربریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ شکیل اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں