غیر قانونی پٹرول پمپوں کیخلاف آپریشن ، 12 بند
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار کی قیادت میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران 12 غیر قانونی پٹرول پمپس سر بمہر کرد ئیے گئے جبکہ7مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس چلانے والوں کے ساتھ ساتھ وہ افراد بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جو اپنی دکانیں یا جگہیں کرائے پر دے کر اس غیر قانونی کاروبار کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔