حافظ آباد:مسلم کالونی سے منشیات کے 3بڑے سمگلرز گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) پولیس نے حافظ آباد میں ریلوے روڈ پر واقع مسلم کالونی میں چھاپے مار کر منشیات کے 3بڑے سمگلرز کو گرفتارکر لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر اسرار چائے والا سکنہ مسلم کالونی جو کہ مبینہ طور پر عرصہ دراز سے چائے کی د کان کی آڑ میں منشیات فروشی کے مذموم دھندہ میں ملوث چلا آرہا تھا۔پولیس نے چھاپہ مار کر اسکے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور وٹک کی رقم برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے مسلم کالونی کے منشیات فروش منور عرف ببا کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے بھی ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے ریلوے روڈ کے رہائشی اُسامہ ولد رحمت الٰہی شیخ کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 1540گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔