پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے: محمود مولوی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی اورسنیئرسیاست دان محمود مولوی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔

وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ فیض حمید سےفیض یاب ہونےوالوں کےلیےاچھی خبرنہیں،فیض حمید کی وجہ سےاداروں اوربہت سےلوگوں کونقصان پہنچا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےفیض حمید سےبھرپورفائدے اٹھائے، سب جماعتیں ایک ٹیبل پربیٹھیں، ملکی ترقی کے لیے سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا ان سب کا احتساب ہوگا،عوام جمہوریت کا فروغ چاہتےہیں۔

سنیئرسیاست دان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ کی بات ہورہی ہے،پیپلزپارٹی نےتوپنجاب میں صوبہ بنانےکا مشورہ اوربل بھی پاس کروایا تھا،آبادی بڑھ رہی ہے،پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔

محمود مولوی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو چھوٹے یونٹس بننے سےعوام کے مسائل حل ہوں گے، نئےصوبوں کا قیام ناگزیرہے، نچلی سطح سے لیکراوپر تک کرپشن ہے، اب سب کا احتساب ہو گا، فوج نے اپنے انتہائی طاقتور شخص کا احتساب کیا۔
عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات ہوتے ہمیشہ سنا،آج ہوتے بھی دیکھ لیا، اب ہم نے پاکستان کو نازک موڑ سے نکالنا ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو ایک سائیڈ پرکرکے ملکی مفاد کو سوچنا ہوگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کی جیل سے باہر نااہل قیادت ہے، پی ٹی آئی کا ورکررُل گیا ہے، پی ٹی آئی مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی بات کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے، آپس کے اختلافات بھلا کرسیاسی ٹمچریچرکو نیچے لانا ہوگا، جس نے بھی فیض حمید سے فائدہ اٹھایا سب ہوشیار ہوجائیں، عادل راجہ جیسے لوگوں کو کسی جماعت نہیں صرف ڈالر سے پیار ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوایسےلوگوں سےخود کوعلیٰحدہ کرنا ہوگا، عادل راجہ کولندن میں جرمانہ ہوا تو لیٹ گئے، پی ٹی آئی اپنی سیاسی جنگ کو سیاسی ہی رکھے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا،چیف آف ڈیفنس فورسزنےاحتساب کا عمل اپنےادارے سے شروع کیا، فیض حمید کی سزا کا جوفیصلہ آیا وہ خوش آئند ہے، معرکہ حق میں کامیابی کےبعد دنیا میں پاکستان کوعزت ملی۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنےپریس کانفرنس میں کسی سیاسی شخصیت کا نام نہیں لیا، میرا اپنا خیال ہےمعاملہ باجوہ تک نہیں جائےگا، پی ٹی آئی والے بھارتی، افغانی نیوزچینلز پر بات نہ کریں، پی ٹی آئی والےاس آگ کوٹھنڈا کرکے مفاہمت کی بات کرے۔

سابق گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہے، ٹیبل کےاس طرف اور اس طرف بھی پاکستانی ہے، ایسا ماحول بنایا جائے سب ایک دوسرے سے بیٹھ کربات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں