اسرائیل کا لبنان میں مزید 59 علاقے خالی کرنے کے لیے انتباہ

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان میں درجنوں مقامات خالی کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے دو محلوں کے رہائشیوں کو کئی عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی شامل ہے، کیونکہ وہاں جلد فوجی کارروائی متوقع ہے۔

جارح فوج نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کیا کہ لبنان کے 59 علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ہنگامی انتباہ، خصوصاً ان دیہات کے مکینوں کے لیے جن کے نام درج کیے گئے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے آپ فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر دیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں 59 مقامات کی فہرست دی اور دعویٰ کیا کہ یہ مقامات حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب موجود ہیں، جن کے خلاف آئی ڈی ایف مستقبل قریب میں کارروائی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں