سمبڑیال :وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتو ں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے۔
موضع ساہووالہ کے رہائشی وقاص بٹ کے گھر سے 72ہزارروپے ،اڈا ورسالکے پر چارجنگ پر حق نواز کا لگاہو موبائل فون اورگورنمنٹ سکول کی دیوارکیساتھ رکھا گیا ستھرا پنجاب پروگرام کا کا ڈرم ،موضع بہدر میں محمد خاں کی حویلی سے 2 بھیڑیں ،راؤ گہن کے رہائشی سلیمان کے ڈیرہ سے سولر سسٹم کی بیٹری چوری ہو گئی۔